(سی بی این پاکستان )لاہور میں رشتہ نہ ہونے کی رنجش کے باعث لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی کھلی کچہری میں متاثرہ لڑکی کی والدہ نے انصاف کیلیے درخواست دی، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔پولیس نے تیزاب گردی کے ملزم فہد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ہر ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
رشتہ نہ ہونے کی رنجش، لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، ملزم گرفتار
19
