Home پاکستانکراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

by adnan Shahid

کراچی:(سی بی این پاکستان)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، چھینا گیا پرس، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔چھیپا حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد میں مشرف کٹ کے قریب شاہین فورس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جبکہ تیسرے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزمان کی شناخت 18 سالہ صبور اور 30 سالہ اکرم کے نام سے ہوئی، جبکہ شہریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت 24 سالہ محمد آصف کے نام سے کی گئی۔ تینوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، چھینا گیا پرس، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔دوسری جانب سرجانی ٹاؤن پولیس نے ناردرن بائی پاس پر جھونپڑا ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عمران عرف کامران کے نام سے ہوئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس نے واقعات کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔