بنکاک: (سی بی این پاکستان) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات ہوئی، جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے معاشی اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا۔ملاقات بنکاک میں آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف سربراہ کو پاکستان کے ساتھ حالیہ سٹاف لیول معاہدے سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ توانائی، ٹیکس سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کا عمل مسلسل جاری رکھنے پر زور دیا۔
وزیرخزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، معاشی اصلاحات جاری رکھنے پر زور
4
