Home پاکستانملتان میں تھانے کی حراست سے ملزم فرار، 2 پولیس اہلکار گرفتار

ملتان میں تھانے کی حراست سے ملزم فرار، 2 پولیس اہلکار گرفتار

by adnan Shahid

ملتان: (سی بی این پاکستان) تھانہ صدر ملتان کی حراست سے سونا چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم فرار ہوگیا، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو دو روز قبل مظفرگڑھ سے سونا چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے تھانے سے فرار ہونے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے فرار ہونے پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے 2 پولیس ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔