Home پاکستانآئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

by adnan Shahid

اسلام آباد: (سی بی این پاکستان) وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔چیف جسٹس امین الدین خان سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیئے، سلمان اکرم راجہ بھی کمرہ عدالت میں سلمان صفدر کیساتھ موجود تھے۔سلمان صفدر نے کہا کہ خاتون کیلئے عدالتوں نے ہمیشہ نرم گوشہ رکھا ہے، نیب کا کبڈیکٹ 13 ماہ میں قابل اعتراض رہا، نیب نے کئی سماعتوں پر التواء لیا، نیب نے سزا معطلی کی درخواست پر بھی اعتراض کیا، سزا کے بعد اب بشریٰ بی بی کی ضمانت کا قانونی جواز بن چکا ہے، بشریٰ بی بی نے خاتون ہونے پر سزا معطلی مانگی، کیس میں سارا فوکس بانی کے اپیل پر رہا۔چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ میرٹ پر اس موقع پر نہ جائے، عدالت کے سامنے سزا معطلی کا کیس ہے۔جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ مرکزی اپیل سماعت کیلئے کتنی بار لگی ہے۔عدالت نے بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل کر لی، چیف جسٹس امین الدین نے کہا کہ آرڈر کا انتظار کریں جبکہ عدالت نے سلمان صفدر کو تحریری دلائل پوائنٹس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔بعدازاں وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔