3
لاہور: (سی بی این پاکستان) ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر دو راہگیر جبکہ کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ مزمل، 18 سالہ نعمان، 20 سالہ عبدالرحمن، 17 سالہ فرقان اور 19 سالہ جنید شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے حادثے کے متاثرین کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
