(سی بی این پا کستان)پشاور کے علاقے متنی میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں خاتون اور اس کے کمسن بیٹے کے بہیمانہ قتل میں مطلوب مرکزی ملزم سکندر عرف لمباہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقابلہ تھانہ متنی کی حدود میں واقع اخون بابا قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت سکندر عرف لمبا ولد علاؤالدین کے نام سے ہوئی، جو چند روز قبل متنی کے علاقے پاسنی میں ایک خاتون اور اس کے کمسن بیٹے کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاشیں کنویں میں پھینکنے کے مقدمے میں انتہائی مطلوب تھا،پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان میں عمران عرف ڈابہ سمیت ایک نامعلوم شخص شامل ہے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم دہشت گرد عناصر کا سہولت کار بھی تھا اور تخریب کاری سمیت متعدد سنگین مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری تک سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
پشاور میں پولیس مقابلہ: ماں اور شیرخوار بچے کو قتل کرنے والا ملزم انجام کو پہنچ گیا۔
12
