Home پاکستاناے این پی نے خیبرپختونخوا حکومت کا جامع آڈٹ مانگ لیا، آڈیٹر جنرل کو خط ارسال

اے این پی نے خیبرپختونخوا حکومت کا جامع آڈٹ مانگ لیا، آڈیٹر جنرل کو خط ارسال

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)عوامی نیشنل پارٹی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ارباب محمد عثمان خان نے صوبائی حکومت کے مالی اور انتظامی معاملات کے جامع آڈٹ کے لیے آڈیٹر جنرل پاکستان کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔خط میں ترقیاتی فنڈز، سرکاری خریداری، مالی نظم و ضبط اور مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی آڈٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ارباب محمد عثمان خان نے صوبائی بجٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں، اضافی گرانٹس کے اجرا اور ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات کا شفاف جائزہ لیا جانا ضروری ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی، عوامی خدمات کی فراہمی اور ٹیکس دہندگان کے پیسے کے استعمال کا بھی مکمل آڈٹ کیا جائے تاکہ مالی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔خط میں تجویز دی گئی ہے کہ جامع آڈٹ کا عمل پشاورسے شروع کیا جائے اور اس کے دائرہ کار کو بعد ازاں پورے صوبے تک توسیع دی جائے۔ارباب محمد عثمان خان نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا کہ جامع آڈٹ سے نہ صرف مالی شفافیت کو فروغ ملے گا بلکہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بھی بحال ہوگا۔انہوں نے آڈیٹر جنرل پاکستان سے مطالبہ کیا کہ معاملے پر جلد از جلد ضروری کارروائی کا آغاز کیا جائے تاکہ عوامی وسائل کے استعمال سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں۔