(سی بی این پاکستان)سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں پاک سعودی عرب باہمی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ عسکری تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کیدوران‘مکہ معاہدے’کیتحت دفاعی کوششیں بھرپورطریقے سے جاری رکھنے پر مکمل اتفاق کیا گیا،جبکہ مکہ معاہدے کے رکن ممالک کیعسکری سربراہان کے حالیہ اجلاس کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مکہ مکرمہ اورسعودی عرب کی اہم تنصیبات پر ہونے والیحملوں کیحوالے سے بھی خصوصی بات چیت کی گئی،اورمکہ معاہدے کے تحت ایسے کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں اور اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
سعودی وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات،مکہ معاہدے’کے تحت دفاعی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
28
