32
(سی بی این پاکستان)وزیراعظم شہباز شریف پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے لندن پہنچ گئے۔وزیراعظم کاطیارہ لندن کیلوٹن ایئرپورٹ پرلینڈکرگیا،جہاں پاکستانی ہائی کمشنرٹیپو عثمان نیاانکا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اگلیدو روز لندن میں قیام کریں گے، اس دوران وہ اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔شہباز شریف نے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور اہم عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی کیں،لندن میں دو روز قیام کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس روانہ ہوں گے۔
