(سی بی این پاکستان )ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کے جنازے کا تعزیتی جلوس رواں دواں ہے، جس میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہیں، اور لوگ غم سے نڈھال ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کے جنازے کا تعزیتی جلوس رواں دواں ہے، بدھ کے روزعراق کے شہر نجف اور کربلا میں آخری دیدار اور تعزیتی تقریبات ہوں گی۔تہران کی سڑکوں پرلاکھوں افراد تصاویر اٹھاکر رہبراعلیٰ کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، جبکہ جلوس میں شہید سپریم لیڈرکی بیٹی، داما بہو اور نواسی کے جسد خاکی خصوصی گاڑی میں رکھے گئے ہیں۔جلوس حضرت امام حسین علیہ اسلام سکوائر، انقلاب سٹریٹ، انقلاب سکوائر، آزادی سکوائر اور شاہد لشگری ہائی وے سے ہوتا ہوا مہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔شرکا کو گرمی سے بچانے کیلئےخصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ایرانی شہید رہبر اعلی کے جسد خاکی کو کل منگل کے روز مقدس شہر قم منتقل کیا جائےگا۔اس کے بعد بروز بدھ عراق کے شہر نجف اور کربلا میں آخری دیدار اور تعزیتی تقریبات ہوں گی،جمعرات کے روز جسد خاکی کو مشہد میں امام رضا کے روضے کی حدود میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق شہید سپریم لیڈر کے جنازے کا جلوس کچھ دیر قبل دارالحکومت میں شروع ہوا جس میں سوگواروں کا ایک بڑا ہجوم شریک ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق جلوس کا آغاز تہران کی گرینڈ مصلّیٰ سے ہوا، جہاں شہید خامنہ ای کا جسدِ خاکی گزشتہ دو روز سے عوامی دیدار کے لیے رکھا ہوا تھا۔
خامنہ ای شہید کے جنازے کا 10 کلو میٹر طویل تعزیتی جلوس، شہری غم سے نڈھال۔
22
