Home پاکستانبچوں سے مشقت کیوں کروائی؟ پشاور میں 5 اساتذہ کے خلاف انکوائری کا حکم

بچوں سے مشقت کیوں کروائی؟ پشاور میں 5 اساتذہ کے خلاف انکوائری کا حکم

by adnan Shahid

پشاور:(سی بی این پاکستان)پشاور میں سکول کے بچوں سے مشقت کرانے پر 5 اساتذہ کے خلاف انکوائری کا حکم، حیات آباد کے سرکاری سکول میں بچوں سے کام کروانے کے معاملے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) پشاور نے 5 اساتذہ کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردیے،محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 5 حیات آباد کے دورے کے موقع پر بچوں سے کام کروایا جا رہا تھا، جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق جن 5 اساتذہ کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ان میں مختار خان، محمد زاہور خان، محمد ظہیر الدین، قاسم اللہ اور ہلال جاوید شامل ہیں۔محکمہ تعلیم نے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کے لیے جی پی ایم ایس حیات آباد فیز 3 جے آئی سی اے پشاور کے ہیڈ ماسٹر اشفاق علی شاہ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے،انکوائری آفیسر کو معاملے کی تحقیقات کرکے متعلقہ حکام کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کے اعلامیے میں متعلقہ حکام کو مذکورہ اساتذہ کی سروس بکس میں انکوائری سے متعلق ضروری اندراج کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کی نقول ایس ڈی ای او ایم ٹاؤن ٹو پشاور، متعلقہ سرکل کے اے ایس ڈی ای او (میل) اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔