کر ک (سی بی این پاکستان) ضلع کرک میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کرک پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے غول بانڈہ، درگہ شہیدان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں دہشت گرد عناصر کی موجودگی اور ممکنہ تخریبی کارروائیوں کے پیش نظر مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران غول بانڈہ میں ڈیم کے قریب سڑک کنارے ایک مشکوک آئی ای ڈی کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو محفوظ بنایا اور آمدورفت محدود کردی۔بم ڈسپوزل یونٹ نے ضروری حفاظتی اقدامات اور پیشہ ورانہ مہارت کے تحت مشکوک آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا، جس کے باعث ممکنہ بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دشوار گزار اور پہاڑی علاقوں میں بھرپور فضائی نگرانی اور سرویلنس بھی کی۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گرد عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں اور اہداف کی نگرانی کرتے ہوئے کارروائی کی، اور علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور نگرانی کا عمل جاری رکھا گیا تاکہ دہشت گرد عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انہیں قانون کی گرفت میں لایا جاسکے۔
کرک میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
19
