Home پاکستانسترہ ستمبر تک کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

سترہ ستمبر تک کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

by adnan Shahid

اسلام آباد(سی بی این پاکستان)محکمہ موسمیات نے آج 14 ستمبر سے 17 ستمبر تک ملک کے بیشترحصوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ظایر کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بھی گرج چمک کیساتھ مزید بارش متوقع ہے، راولپنڈی، مری اور گلیات سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔اسی طرح پشاور، سوات، چترال اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے اضلاع ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہے۔کل سے17ستمبر کے دوران لاہور،سیالکوٹ،شیخوپورہ،نارروال،گجرات میں بارش کی توقع ہے، گوجرانوالہ،وزیرآباد،قصور،اوکاڑہ اورننکانہ صاحب سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ای طرح پشاور،دیر،چترال،سوات،ملاکنڈ،مردان میں بارشیں متوقع ہیں،خیبرپختونخوا کیپہاڑی علاقوں،گلگت بلتستان،مری،گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔