(سی بی این پاکستان)وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نااہلی کے لیے دائر درخواست باضابطہ سماعت کے لیے منظور کرلی۔سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نااہلی کے لییدائر درخواست پر وفاقی آئینی عدالت میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزارشیر افضل مروت نے اپنی درخواست پرخود دلائل دیے،شیرافضل مروت نیمؤقف اختیارکیا کہ وزیراعلیٰ نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دینا ہوتا ہے۔شیر افضل مروت نیعدالت کوبتایا کہ علی امین گنڈا پور نے اپنے استعفیمیں لکھا تھاکہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مستعفی ہو رہے ہیں۔وفاقی آئینی عدالت نیدرخواست باضابطہ سماعت کے لییمنظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کردیا۔
سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نااہلی کیلئے دائر درخواست باضابطہ سماعت کیلئے منظور
24
