3
بنوں (سی بی این پاکستان)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل کر دیا گیا ہے۔نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ تھانہ منڈان کے علاقے بڈامیر عباس میں پیش آیا، واقعہ کے فوری بعد نعش کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل کئے جانے کے افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
