پشاور:(سی بی این پاکستان) گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات کی جانب سے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 17 سے 21 اگست کے دوران تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا، جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ اور کوہاٹ سمیت مختلف ڈویژنز میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ جنوبی اضلاع میں 20 اور 21 اگست کو بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا۔چترال میں درجہ حرارت 17، دیر میں 19، مالم جبہ میں 21 اور سیدو شریف میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بنوں میں درجہ حرارت 32، ڈی آئی خان میں 33 جبکہ ایبٹ آباد میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مردان اور صوابی سمیت نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی سے کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں میں پیشگی انتظامات مکمل رکھنے اور شہریوں و سیاحوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے،
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
5
