(سی بی این پاکستان)کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی اور ان کے بھتیجے پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم کونین شاہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم کے شہر سے باہر فرار ہونے کا خدشہ تھا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم نے اس سے قبل ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرالی تھی۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئر پرسن فریال تالپور کی سربراہی میں منعقد ہوا تھا جس میں اس معاملے پر بات چیت ہوئی تو ملزم کو اب تک گرفتار نہ کرنے پر فریال تالپور نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور پولیس افسران کو حکم دیا تھا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔اس سے قبل جمعرات کی دوپہر پولیس کی بھاری نفری نے صفورا پر قائم ملزم کا ریسٹورنٹ بھی بند کردیا تھا۔یاد رہے کہ منگل کو ریسٹورنٹ کے باہر ملزم کونین شاہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پروفیسر عارف ساقی اور ان کے بھتیجے وحید کو معمولی تنازع پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ سچل تھانے میں درج ہے۔
کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
15
previous post
