ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے مگرمچھ کا سر نکل آیا،،،کیسلے ایئر پورٹ پر حکام نے ایک اطالوی شہری کے سامان سے معدومی کے شکار مگرمچھ کا سر برآمد کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ٹورین میں اطالوی فنانشل پولیس اسکواڈ نے بیان میں کہا کہ مذکورہ شخص میامی سے براستہ استنبول اٹلی پہنچا تھا۔ پولیس معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے مسافروں کی اضافی جانچ کر رہی تھی۔ اس دوران مذکورہ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران مگرمچھ کا سر برآمد ہوا۔حکام کے مطابق مگرمچھ کا سر خشک کیا گیا تھا اور عام پیکنگ پیپر میں لپیٹا گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ روانگی کے ملک میں سیکیورٹی چیک سے بچ گیا۔اطالوی حکام نے مگرمچھ کا سر قبضے میں لیکر مسافر کے خلاف معدومی کے شکار محفوظ نوع کے جانور کا سر بغیر ضروری اجازت نامے کے اسمگل کرنے کے الزام میں تحقیقات شروع کر دیں۔اگر جرم ثابت ہوگیا تو اس شخص کو 20 ہزار سے 2 لاکھ یورو تک جرمانہ یا چھ ماہ سے ایک سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ مگرمچھ ان جانوروں میں شامل ہیں جنہیں واشنگٹن کنونشن کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے مگرمچھ کا سر نکل آیا
17
