Home بین الاقوامیعالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

by adnan Shahid

لندن: (سی بی این پاکستان) عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی خام تیل کی قیمت 1.9 ڈالر اضافے سے 90.42 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔امریکی خام تیل کی قیمت بھی 1.57 ڈالر اضافے کے بعد 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 95 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔