تہران: (سی بی این پاکستان) ایران نے آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر روک لیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق بحری جہاز رانی کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم ایک کمپنی کی زیر ملکیت ایک آئل ٹینکر کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے روک لیا گیا ہے۔ڈیٹا کے مطابق یو اے ای سے منسلک اس ٹینکر کو قشم جزیرے کے قریب اس وقت روکا گیا جب وہ آبنائے سے گزرنے والے جہازوں کے لیے ایران کے مقرر کردہ خصوصی راستے کا استعمال کر رہا تھا۔آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے محفوظ گزرنے کے لئے ایران کے وضع کردہ موجودہ انتظامات کے تحت، مقررہ راستے کا استعمال کرنا، سروس فیس کی ادائیگی اور ایرانی حکام سے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ٹینکرز کے لئے لازمی شرائط میں شامل ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تاحال ٹینکر کو حراست میں لئے جانے کی حتمی وجہ یا اس پر سوار عملے کی صورتحال کے حوالے سے کوئی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر روک لیا
6
