طرابلس: (سی بی این پاکستان) لیبیا کے ساحل کے قریب امدادی جہاز نے 50 تارکین وطن کو بچا لیا، 7 ہلاک ہوگئے۔خیراتی امدادی ادارے ایمرجنسی کے ریسکیو جہاز نے لیبیا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں لکڑی کی کشتی پر سوار 50 تارکین وطن کو ریسکیو کر لیا جبکہ کشتی سے سات افراد کی لاشیں بھی ملیں۔امدادی ادارے کے مطابق دو افراد کی حالت تشویش ناک تھی اور وہ دم گھٹنے کی شکایت میں مبتلا تھے، جنہیں فوری طبی انخلا کی ضرورت تھی، بچائے گئے افراد نے بتایا کہ وہ 16 اگست کو لیبیا کے ساحلی شہر زوارہ سے روانہ ہوئے تھے۔امدادی ادارے کے مطابق ان کا تعلق صومالیہ اور مصر سے ہے، گروپ میں 45 مرد اور 5 خواتین شامل تھیں جبکہ 29 افراد بغیر کسی سرپرست کے سفر کرنے والے کم عمر بچے تھے۔
لیبیا کے ساحل کے قریب امدادی جہاز نے 50 تارکین وطن کو بچا لیا، 7 ہلاک
7
