Home جرم و سزاصوابی میں معمولی تلخ کلامی پر سویڈن پلٹ نوجوان قتل، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

صوابی میں معمولی تلخ کلامی پر سویڈن پلٹ نوجوان قتل، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

by adnan Shahid

(سی بی این پشاور) ضلع صوابی میں دلخراش واقعہ، معمولی تلخ کلامی پر سویڈن پلٹ نوجوان قتل کر دیا گیا، تاہم تھانہ کالوخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق 30 جون کو جہانگیر پورہ لار شیوہ اڈہ کے قریب واقف خان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا ، کہ راستے میں انہوں نے ایک نوجوان کو احتیاط سے موٹرسائیکل چلانے کا کہا، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔پولیس کے مطابق، تلخ کلامی کے بعد ملزم نے اپنے بھائی کو موقع پر بلایا اور دونوں نے مبینہ طور پر خنجر کے وار کر کے واقف خان کو قتل کر دیا، جس کے بعد دونوں موقع سے فرار ہوگئے۔ڈی پی او صوابی وقاص رفیق خان کے نوٹس کے بعد تھانہ کالوخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق مقتول واقف خان سویڈن میں مقیم تھا، اور اسی روز رات 8 بجے پرواز مقرر تھی، تاہم قسمت کو کچھ اور منظور تھا اور وطن واپسی کے بجائے ان کا جنازہ اٹھا، جس پر اہل خانہ اور علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی،سویڈن پلٹ نوجوان قتل کے اس دلخراش واقعے کے بعد اہل علاقہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا س