Home جرم و سزاڈیرہ اسماعیل خان :چشمہ بیراج میں ڈوبنے والی دونوں لڑکیوں کی نعشیں برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان :چشمہ بیراج میں ڈوبنے والی دونوں لڑکیوں کی نعشیں برآمد

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان )ڈیرہ اسماعیل خان کے چشمہ بیراج میں ڈوبنے والی دونوں لڑکیوں کی لاشیں گھنٹوں جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد برآمد کر لی گئیں-ریسکیو 1122کے مطابق دونوں لڑکیوں کی لاشیں بانگڑی کے قریب سے نکالی گئیں،واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا تھا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ریسکیو ٹیموں نے مسلسل تلاش کے بعد دونوں لاشوں کو پانی سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی،بعد ازاں دونوں جاں بحق لڑکیوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں تاکہ ان کی تدفین کی جا سکے،واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ اہلِ علاقہ نے اس افسوسناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔