Home جرم و سزاسوات میں ہولناک واقعہ، لاپتا دو بچوں کی لاشیں گھر کے صندوق سے مل گئیں،

سوات میں ہولناک واقعہ، لاپتا دو بچوں کی لاشیں گھر کے صندوق سے مل گئیں،

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان )سوات کے علاقے شموزو میں لاپتا ہونے والے دو کمسن بچوں کی لاشیں گھر کی دوسری منزل پر موجود ایک صندوق سے برآمد ہونے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق پانچ سالہ ملک احمد خان اور چھ سالہ قیص عبدالرشیدگزشتہ روز سے لاپتا تھے، جس کے بعد ان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا،ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ دونوں بچے قریبی نالے میں گر گئے ہیں، جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بھی سرچ آپریشن کیا، تاہم بعد ازاں پولیس کی موجودگی میں دونوں بچوں کی لاشیں گھر کی دوسری منزل پر رکھے ایک صندوق سے برآمد ہوئیں۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا، جہاں ضروری کارروائی مکمل کی جا رہی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور بچوں کی موت کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔