Home پاکستانوانا میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک،سیکیورٹی فورسز محفوظ

وانا میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک،سیکیورٹی فورسز محفوظ

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)جنوبی وزیرستان کے علاقے کری کوٹ، وانا میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کی کوشش کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشتگردوں نے بارود سے بھری خودکش گاڑی کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم الرٹ دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی بارود سے بھری گاڑی کو سیکیورٹی فورسز کے جدید اور مؤثر دفاعی نظام نے شناخت کیا، جس کے بعد اسے ہدف بنا کر خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں خودکش حملہ آور سمیت 4 خوارج مارے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خلاف سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کری کوٹ وانا پوسٹ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔یہ پوسٹ فتنہ الخوارج کے وانا بازار کی جانب نقل و حرکت کو روکنے میں بھی مؤثر ثابت ہو رہی تھی، جس کے باعث دہشتگرد عناصر نے اسے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشتگرد گروہ مسلسل ناکامیوں کے بعد ایسی کارروائیوں کے ذریعے سیکورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم فورسز کی بروقت کارروائیوں سے ان کے عزائم ناکام بنائے جا رہے ہیں۔