Home پاکستانبنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، بجلی گھر پرتعینات سیکیورٹی گارڈ قتل

بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، بجلی گھر پرتعینات سیکیورٹی گارڈ قتل

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)بنوں کے علاقے پیران داؤد شاہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے واپڈا کرم گڑھی پاور ہاؤس پر تعینات سیکیورٹی گارڈ قتل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیران داؤد شاہ میں ڈاکٹر عمر شاہ کلینک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے واپڈا کرم گڑھی پاور ہاؤس میں تعینات سکیورٹی گارڈ زین اللہ ولد ولی گڑھ کو شدید زخمی کردیا۔زین اللہ محلہ ممریز خیل، بہرام خیل، ضلع لکی مروت کا رہائشی بتایا گیا ہے۔شدید زخمی سکیورٹی گارڈ کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مقتول سکیورٹی گارڈ کے بچوں کے سامنے پیش آیا، جو اس وقت اپنے والد کے ہمراہ موجود تھے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ فائرنگ میں ملوث نامعلوم مسلح افراد کے حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔سیکیورٹی گارڈ قتل کئے جانے کے اس واقعہ کے بعد مقتول کی نعش قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کردی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔