Home بین الاقوامیسعودی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر کا بنگلہ دیش کیلئے یومیہ پروازوں کا آغاز

سعودی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر کا بنگلہ دیش کیلئے یومیہ پروازوں کا آغاز

by adnan Shahid

ریاض: (سی بی این پاکستان) سعودیہ کی نئی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔ریاض ایئر کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کے مطابق ڈھاکہ کے لئے یومیہ سروس، ایشیا میں عالمی نیٹ ورک میں ایک اور نئی منزل کا اضافہ ہے۔ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ڈھاکہ کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان یومیہ پرواز 787-9 ڈریم لائنز طیارے کے ذریعے چلائی جائے گی۔ریاض ایئر کی پہلی پرواز نے ڈھاکہ ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تو اسے واٹر کینن کی سلامی دی گئی، اس موقع پر ہونے والی تقریب میں سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے ایوی ایشن سیکٹر اور ریاض ایئر کے حکام موجود تھے۔یاد رہے ڈھاکہ، سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی کی نویں منزل ہے۔