Home پاکستانسرگودھا: 18 سالہ طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ

سرگودھا: 18 سالہ طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ

by adnan Shahid

سرگودھا: (سی بی این پاکستان) سرکودھا میں نجی کالج جانے والی 18 سالہ طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی ہے۔اہلہ خنہ کے مطابق والد طالبہ کو کالج چھوڑ کر گیا، چھٹی پر لینے پہنچا تو بیٹی غائب تھی جبکہ کالج انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ طالبہ چھٹی کے بعد کالج سے جا چکی تھی تاہم تلاش کے باوجود طالبہ کا سراغ نہ مل سکا۔والد نے کہا کہ نامعلوم افراد بیٹی نمرہ کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں، طالبہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔