13
ڈی آئی خان: (سی بی این پاکستان) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس لائنز مال خانے میں رکھا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج عنایت اللہ زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی اضافی ٹیمیں موقع پر طلب کر لی گئیں، متاثرہ مقام کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
