24
(سی بی این پاکستان)ریاست مخالف بیانیے کے الزام پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔معاون محکمہ داخلہ بابریوسف زئی کے مطابق ریاست مخالف بیانیے پر 100سرکاری ملازمین ملازمت سے برطرف کییگئے ہیں۔بابریوسف زئی کے مطابق برطرف کییگئے ملازمین میں 95 یونیورسٹی اساتذہ شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے 3 ملازمین سمیت 5 دیگر ملازمین بھی برطرف کے لیے ہیں۔بابریوسف زئی کا مزید کہنا ہے کہ برطرف ملازمین نے سرکاری حلف کی خلاف ورزی کی، ریاست کے خلاف بیانیے پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا ہے۔
