پشاور(سی بی این پاکستان)خیبرپختونخوا میں گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، صوبے کے سرکاری گوداموں میں صرف 2 ہفتوں کا گندم سٹاک رہ گیا۔ محکمہ خوراک کی دستاویز کے مطابق گوداموں میں ایک لاکھ 89 ہزارمیٹرک ٹن گندم موجود ہے، صوبے کو روزانہ تقریباً 14 ہزار 900 میٹرک ٹن گندم درکارہے،موجودہ سٹاک صوبے کی ضرورت کیمطابق صرف 2 ہفتے کے لیے ہے۔دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کو سالانہ 54 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے،صوبے کی اپنی پیداوار صرف 14 لاکھ 72 ہزارمیٹرک ٹن ہے،یوں صوبے کوسالانہ 39 لاکھ 64 ہزارمیٹرک ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے،صوبے کی مجموعی آبادی 4 کروڑ 38 لاکھ 43 ہزار ہے۔محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے گندم بحران کے خدشے پرخطرے کی گھنٹی بجادی ہے،تاہم پاسکو سے 2 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی ابھی پائپ لائن میں ہے۔
خیبرپختونخوا میں گندم بحران کا خدشہ، سرکاری گوداموں صرف 2ہفتوں کا سٹاک رہ گیا
24
