Home پاکستانچیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کرگئیں

چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کرگئیں

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں۔بیرسٹر گوہر نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کی نماز جنازہ سہہ پہر 4 بجے گاؤں ڈگر، ضلع بونیر میں اداکی جائیگی۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلند درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں بیرسٹر گوہر اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔