(سی بی این پاکستان)پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر عبداللّٰہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزمہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا اور اسے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے عبداللہ طاہر کے ڈرائیورکوہنی ٹریپ کیاتھا، ملزمہ شوٹرکی دوست ہے، اس قبل بھی کئی افراد کوہنی ٹریپ کرچکی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی ساتھی خاتون نیسوشل میڈیا ایپ کیذریعیعبداللہ طاہرکے ڈرائیور سے رابطہ کیا، واردات کے روزکلینک پہنچنیکے بعد ڈرائیور اور ملزمہ کیدرمیان ویڈیوکال ہوئی، ملزمان نیعبداللہ طاہرکی کلینک میں موجودگی کی تصدیق کی۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی ریکی کیلئیملزمان نے ڈرون کیمرہ بھی استعمال کیا۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللّٰہ طاہر کو چند روز قبل لاہور میں قتل کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ گرفتار
15
