Home پاکستاناپر کوہستان سکینڈل میں گرفتار نجی ٹھیکیدار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اپر کوہستان سکینڈل میں گرفتار نجی ٹھیکیدار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

by adnan Shahid

پشاور(سی بی این پاکستان)اپر کوہستان سکینڈل میں گرفتار نجی ٹھیکیدار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا، ملزم کو احتساب جج محمد حامد مغل کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج نے ملزم محمد حامد مغل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم محمد زبور نجی ٹھیکیدار اور ایک تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے، جسے 9 اگست 2026 کو گرفتار کیا گیا تھا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے داسو میں دو مختلف نجی بینکوں میں اپنے نام سے اکاؤنٹس کھول رکھے تھے۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر جاری کیے گئے ٹریژری چیکس کے ذریعے 11 کروڑ 38 لاکھ روپے قومی خزانے سے نکال کر اپنے بینک اکاؤنٹس میں جمع کروائے۔تفتیشی افسر نے عدالت سے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے مزید تفتیش ضروری ہے تاکہ مبینہ فراڈ میں ملوث دیگر عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جاسکے، تاہم احتساب عدالت نے ملزم کے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور اسے تفتیش کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالتی کارروائی کے دوران ملزم کے خلاف عائد الزامات زیرِ تفتیش ہیں اور ان کی حتمی قانونی حیثیت عدالت کے فیصلے سے طے ہوگی۔ یاد رہے کہ اپر کوہستان سکینڈل میں گرفتار نجی ٹھیکیدار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا، ملزم کو احتساب جج محمد حامد مغل کی عدالت میں پیش کیا گیا.