Home پاکستانکوہستان سکینڈل: ملزم نوابزادہ کی درخواست ضمانت خارج

کوہستان سکینڈل: ملزم نوابزادہ کی درخواست ضمانت خارج

by adnan Shahid

پشاور(سی بی این پاکستان) اپر کوہستان سکینڈل میں احتساب عدالت کا اہم فیصلہ، نامزد ملزم نوابزادہ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ضمانت درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج کلیم ارشد نے کی، جہاں نیب پراسیکیوٹر نے ملزم کی درخواست کی مخالفت کی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اپر کوہستان سکینڈل میں نامزد ہے اور اس سے قبل بھی وہ اپنی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرچکا ہے۔پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے 11 دسمبر 2025 کو احتساب عدالت نمبر ایک سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی تھی۔نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ درخواست میں ملزم نے اپنی سابقہ ضمانت درخواست واپس لینے سے متعلق حقائق عدالت سے چھپائے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اگر کوئی ملزم اپنی سابقہ ضمانت درخواست واپس لے چکا ہو تو نئے جواز یا نئی بنیاد کے بغیر دوبارہ ضمانت کی درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔عدالت نے دلائل اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد درخواست ضمانت کے حوالے سے اہم فیصلہ سنایا،یاد رہے کہ احتساب عدالت نے حقائق چھپانے اور نئی بنیاد موجود نہ ہونے کی بنا پر ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی۔