Home پاکستانشہر قائد میں رات گئے مبینہ مقابلے، 5 زخمیوں سمیت 11 ملزم گرفتار

شہر قائد میں رات گئے مبینہ مقابلے، 5 زخمیوں سمیت 11 ملزم گرفتار

by adnan Shahid

کراچی: (سی بی این پاکستان) کراچی کے چھ مختلف مقامات پر رات گئے پولیس اور شاہین فورس نے مبینہ مقابلوں کے بعد پانچ زخمیوں سمیت گیارہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اقبال مارکیٹ پولیس اور شاہین فورس پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ادھر منگھو پیر پولیس نے اجتماع گاہ کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ ملزم کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔زمان ٹاؤن پولیس نے بھٹائی کالونی میں مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، نیو کراچی پولیس نے سیکٹر الیون ایل کے قریب دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان کو بلاضرب گرفتار کیا، سر سید پولیس نے نارتھ کراچی میں مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔شارع نور جہاں پولیس کا بلاک ٹی ٹنکی گراونڈ کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، شہریوں سے چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔