(سی بی این پاکستان )پشاور کے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں سیفن نہر سے ایک بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے مقتول کا سر اور ہاتھ پاؤں کی انگلیاں بھی کاٹ دی تھیں، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شناخت چھپانے کی کوشش کی گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مقتول کی شناخت اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پشاور: بڈھ بیر میں لرزہ خیز واردات، نہر سے سر کٹی بوری بند لاش مل گئی
11
