(سی بی این پاکستان )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے پشاور میں پاسپورٹ آفس حیات آباد کے باہر سرگرم مبینہ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اے سی سی پشاور کی ہدایت پر کی گئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پاسپورٹ درخواست گزاروں کو جلد ٹوکن اور پاسپورٹ پراسیسنگ میں سہولت فراہم کرنے کے عوض غیر قانونی رقوم وصول کرتے تھے۔ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز بھی برآمد کرکے تحویل میں لے لیے ہیں۔ادارے کے مطابق برآمد شدہ موبائل فونز کو ڈیجیٹل فرانزک تجزیے کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوایا جا رہا ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے انکوائری درج کی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پشاور میں پاسپورٹ آفس کے باہر ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4ایجنٹ گرفتار
13
