Home جرم و سزاپشاور: بھائیوں کا جھگڑا فائرنگ تک جا پہنچا، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

پشاور: بھائیوں کا جھگڑا فائرنگ تک جا پہنچا، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان) پشاور کے علاقے تہکال میں گھریلو تنازع پر بھائیوں کا جھگڑا فائرنگ تک جا پہنچا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ غریب آباد میں پیش آیا، جہاں چوکی جہانگیر آباد کے انچارج نیک عمل خان ایک شکایت پر جائے وقوعہ پر پہنچے، تاہم اسی دوران فائرنگ شروع ہوگئی جس کی زد میں آکر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کو گھر میں لڑائی جھگڑے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر چوکی جہانگیر آباد کے انچارج موقع پر پہنچے۔پولیس کے مطابق اسی دوران بھائیوں کا جھگڑا فائرنگ تک جا پہنچا، اور فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی نیک عمل خان گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے دوران ایک راہگیر فیصل الطاف بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک بھائی گھر سے منتقل ہوگیا تھا اور اپنا سامان لینے واپس آیا تھا، سامان لینے کے دوران دوبارہ جھگڑا شروع ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فائرنگ میں ملوث افراد سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا تھا، تاہم قانونی کارروائی جاری تھی۔