Home بین الاقوامیٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا

ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا

by adnan Shahid

واشنگٹن: (سی بی این پاکستان) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی افواج نے ایران کے خلاف نئے فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرات سے محفوظ بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔سینٹ کام کے مطابق ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا اور گزشتہ رات اردن میں امریکی فوجیوں پر حملے کرنے والی ایرانی فورسز کو فوری سزا دینا بھی ان حملوں کا مقصد ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے فوری طور پر حملوں کے مقامات یا حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔