کراچی(سی بی این پاکستان) کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ ای) فیز 2 میں تالا توڑ گروپ نے دکان کے تالے توڑ کر مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے رم اور ٹائر چوری کرلیے، پولیس نے چوری شدہ سامان سے بھری گاڑی برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈی ایچ اے فیز 2 میں واقع دکان کو نشانہ بنایا اور تالے توڑ کر بڑی تعداد میں رم اور ٹائر گاڑی میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے۔چوری کیے گئے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق واردات کے بعد ملزمان چوری شدہ سامان سے بھری گاڑی شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جسے پولیس نے برآمد کرلیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس حکام نے کہاکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے ذریعے گروہ کے دیگر ارکان اور شہر میں کی جانے والی دیگر وارداتوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کراچی میں تالا توڑ گروپ کی واردات، ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری
3
