Home پاکستانگلوبل سپر لیگ سے لاہور قلندرز نے عبداللّٰہ شفیق کو ریلیز کر دیا

گلوبل سپر لیگ سے لاہور قلندرز نے عبداللّٰہ شفیق کو ریلیز کر دیا

by adnan Shahid

لاہور: (سی بی این سپورٹس) گلوبل سپر لیگ سے لاہور قلندرز نے عبداللّٰہ شفیق کو ریلیز کر دیا۔عبداللّٰہ شفیق کی جگہ بنگلا دیش کے شمیم حسین کو لاہور قلندرز میں شامل کیا گیا ہے۔عبداللّٰہ شفیق گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کا حصہ تھے، انہوں نے گیانا میں لاہور قلندرز کی جانب سے آخری میچ کھیلا۔عبداللّٰہ شفیق نے آخری میچ میں گیانا ایمازون وارئرز کے خلاف 13 گیندوں پر 21 رنز بنائے، اب عبداللّٰہ شفیق ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔واضح رہے انہیں انجرڈ عبداللّٰہ فضل کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔