Home پاکستانگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی اسلام آباد میں ملاقات،

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی اسلام آباد میں ملاقات،

by adnan Shahid

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی بھی ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں نادرا کی سہولیات اور سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹرز (سی ایف سی) کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں نادرا سینٹرز کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے تاکہ شہریوں کو شناختی کارڈ کی حصولی میں آسانی ہو،گورنر خیبر پختونخوا کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ڈی آئی خان سٹی میں نادرا سینٹر کے لیے زمین فراہم کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی کہ زمین کی منتقلی کے بعد نادرا دفتر کے تعمیری کام کا جلد از جلد آغاز کیا جائے تاکہ شہریوں کو مستقل بنیادوں پر ریلیف مل سکے۔ملاقات میں نادرا سینٹرز کی اپ گریڈیشن پر بات کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ تمام سینٹرز کو جدید سہولیات سے لیس کیا جائے اور وہاں بزرگوں، معذور افراد اور خواتین کے لیے خصوصی کاؤنٹرز اور بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ (ویٹنگ ایریاز) کا انتظام یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نادرا کو مزید جدید خطوط پر استوار کر کے پاکستانی شہریوں کے لیے سفری و دفتری مراحل کو آسان ترین بنایا جائے گا۔ ملاقات میں ڈی آئی خان ریجن میں نئے نادرا سینٹرز کے قیام کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔