Home پاکستانہنگو حملہ: شفیع جان کا دہشتگردی کے خلاف نیا نیشنل ایکشن پلان بنانے کا مطالبہ

ہنگو حملہ: شفیع جان کا دہشتگردی کے خلاف نیا نیشنل ایکشن پلان بنانے کا مطالبہ

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان )خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ہنگو واقعے کے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو حملے میں 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ 32 زخمی ہوئے، نیا نیشنل ایکشن پلان کی تجدید ناگزیر ہو چکا ہے۔شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ورلڈ بینک کی ایک میٹنگ کے بعد ہنگو جائیں گے ، تاکہ شہداء کے اہل خانہ اور زخمی اہلکاروں سے ملاقات کر سکیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور پولیس امن کے قیام کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں، تاہم ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اب بھی تسلی بخش نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کی ازسرنو تجدید کی جائے اور ایک نئی جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔شفیع جان کے مطابق صوبائی حکومت نے پولیس کا بجٹ 164 ارب روپے سے بڑھا کر 191 ارب روپے کر دیا ہے تاکہ فورس کی استعداد اور وسائل میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبائی ایکشن پلان پر بھی نظرثانی کر رہی ہے۔میڈیا سے بات کر تے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلوں میں خیبرپختونخوا حکومت کو مکمل طور پر اعتماد میں نہیں لیا جاتا، جبکہ وزیراعلیٰ ہر فورم پر ایک ہی مؤقف اختیار کرتے ہیں۔