(سی بی این پاکستان)پشاور کی تھانہ شاہ پور پولیس نے جعلی اسلحہ لائسنس تیار کرنے والے گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ جعل سازوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں جعلی اور خالی اسلحہ لائسنس کارڈز، کمپیوٹرائزڈ مشینری، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں ڈی ایس پی چمکنی سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کی۔کارروائی کے دوران جعلی اسلحہ لائسنس بنانے میں مبینہ طور پر ملوث دانش ولد گل مداراور ذیشان ولد عمر درا ساکنان اسد آباد ادریمہ، کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق سید آباد میں ملزم دانش کے مکان پر چھاپے کے دوران جعلی کارڈز تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والا کمپیوٹر سسٹم، پرنٹر، لیپ ٹاپ، سینکڑوں پرنٹ شدہ اور خالی سفید لائسنس کارڈز، ایک رائفل، دو پستول اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ دوسری کارروائی میں مبینہ منشیات فروش احسان اللہ ولد حمید اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 311گرام آئس بھی برآمد کی گئی، جس کی مالیت ہزاروں روپے بتائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف جعل سازی، نوسربازی اور منشیات سے متعلق مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پشاور میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار، سینکڑوں کارڈز اور اسلحہ برآمد
13
