(سی بی این پاکستان)خیبرپختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف حتمی کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے گرفتاریوں اور ملک بدری کے عمل میں تیزی لا دی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے قانونی دستاویزات سے محروم افغان باشندوں کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔پشاور سمیت مختلف اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں۔پشاور کے جن علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں ان میں افغان کالونی، وزیر کالونی، قاضی کلے، لشکر کلے، ناصر باغ، بورڈ بازار، چمکنی اور رنگ روڈشامل ہیں، جہاں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی شناخت اور تصدیق کا عمل جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان خاندانوں کو عارضی طور پرناصر باغ ٹرانزٹ سینٹرمنتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ان کے کوائف کی تصدیق کے بعد انہیں طورخم بارڈرکے راستے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔حکام کے مطابق حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کو کرائے پر مکانات یا دکانیں فراہم کرنے والے مقامی مالکان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔
پ
