اسلام آباد: (سی بی این پاکستان ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی اور فی یونٹ 34 پیسے کا اضافہ کردیا۔حکومت نے نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر سنائی ہے اور نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھرکے لیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے جو مئی2026 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا اور اضافیکا اطلاق رواں ماہ جولائی کے بلوں میں کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے مئی کی مذکورہ ایڈجسٹمنٹ میں 82 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا تاہم نیپرا نے 32 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
18
