2
بہاولپور: (سی بی این پاکستان) بہاولپور کے علاقہ ہیڈراجکاں میں مضرِ صحت مٹھائی کھانے سے بچوں سمیت 9 افراد کی طبیعت خراب ہو گئی۔تمام افراد کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 کمسن بچوں کو طبی امداد دی گئی۔متاثرہ افراد کے خاندانی ذرائع کے مطابق بچے کی پیدائش کی خوشی میں مقامی دکان سے مٹھائی خریدی تھی۔تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
