3
گلگت: (سی بی این پاکستان) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کے لیے موخرکردیا۔حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم مکمل کرنے کیلیے مزید 7 روز کی مہلت دے دی گئی، الیکشن کمیشن کیمطابق انتخابی عمل کے متاثرہ تمام مراحل کی نئی تاریخیں نظرثانی شدہ شیڈول میں شامل کی جائیں گی۔27 ستمبر کو ہونے والی پولنگ بھی نئی تاریخ کے مطابق ہوگی، سات روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نیا انتخابی پروگرام جاری کرے گا۔
